OPPO launched latest Selfie Expert for Pakistan

2679

پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ پہلا اسمارٹ فون متعارف کرانے کی تیاریاں
اوپو کا نیا اسمارٹ فون آٹیفیشل انٹیلی جنس کے ساتھ سیلفی تصاویر لینے میں خصوصی طور پر مہارت رکھتا ہے
لاہور، 23 اکتوبر، 2017۔ دنیا کا صف اول کا موبائل فون برانڈ اوپو (OPPO)پاکستان میں اپنے نئے سیلفی اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے۔ اوپو کا یہ جدید ترین اسمارٹ فون پاکستان میں نہ صرف فل اسکرین ماڈل ہوگا بلکہ یہ بہترین سیلفیاں کھینچنے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس
سے بھی آراستہ ہے۔

Lahore, 23rd October 2017 – OPPO Mobile is all set to launch its newest Selfie Expert in Pakistan once again. OPPO’s latest offering will not only be the brand’s first full-screen model in Pakistan, but will also come equipped with an industry first Artificial Intelligence (AI) technology for capturing perfect selfies in Pakistan, that further strengthens OPPO’s position as ‘the Selfie Expert and Leader’.

اس کی بدولت مارکیٹ میں سیلفی ایکسپرٹ اور قائدانہ کردار کے حامل فون برانڈ کے طور پر اوپو کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ یہ اسمارٹ فون پاکستان کے نوجوانوں میں پہلے سے زیادہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں پہلی بار کسی بھی فون برانڈ کی جانب سے سیلفی لینے کے لئے فرنٹ کیمرے میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔ اس نئے سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون میں بنیادی نوعیت کی آرٹیفشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی شامل ہوگی۔ اس اسمارٹ فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر تصاویر کے عالمی ڈیٹا بیس کی مدد کے ساتھ خوبصورت سیلفی تصویر بناتا ہے۔

اس ڈیوائس میں اوپو کا پہلا فل اسکرین ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے ماڈل ہے اور فون کی جسامت میں کسی اضافے کے بغیر روشن اور رنگ برنگی تصویروں کے ساتھ لطف اندوز کرتا ہے۔ اس میں ہائی ریزولوشن اسکرین صارفین کو مزید روانی کے ساتھ استعمال کی سہولت پیش کرتی ہے۔

نئے سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون میں اپ ڈیٹ شدہ آپریٹنگ سسٹم ہے تاکہ پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔ پاکستان میں یہ اسمارٹ فون نومبر کے دوسرے ہفتے میں متعارف ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

Add Comments